Brailvi Books

مسواک شریف کے فضائل
1 - 20
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ  رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ علٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط  بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
مسواک شریف کے فضائل
) مع10حکایات ورِوایات)
شیطٰن لاکھ سُستی دلائے  مگر  یہ رسالہ(20صفحات)  مکمَّل پڑھ لیجئے، اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ آپ مِسواک کے شیدائی ہو جائیں گے۔
دُرُودِ پاک کی فَضِیلَت
	  فرمانِ مصطَفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم: جو مجھ پر ایک دن میں 50بار دُرُودِ پاک پڑھے قیامت کے دن میں اس سے ہاتھ ملاؤں گا۔ (ابن بشکوال ص۹۰حدیث۹۰)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! 	صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
کب مِسواک کا ثواب نہیں ملے گا!
	 اعمال کا دارومدار نیتوں پر ہے: اچھی نیت نہ ہو تو ثواب نہیں ملتا۔ لہٰذا مسواک کرتے وَقت یہ نیت کر لیجئے:’’سنت کا ثواب کمانے کیلئے مِسواک کروں گا اور اِس کے ذَرِیعے ذِکر و دُرُود و تلاوت قراٰن کیلئے منہ کی صفائی کروں گا ۔‘‘